Categories: Latest News

پولیس کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، درجنوں پی ٹی آئی رہنما و کارکن گرفتار

ہم نیوز: کراچی کے مختلف مقامات پرہنگامہ آرائی ہوئی، پولیس نے لیاقت آباد سی ون ایریامیں چھاپہ مارا اور 3 افرادکوحراست میں لے لیا، پولیس ذرائع کا کہناہے کہ زیرحراست افرادکوہنگامہ کرتے ہوئے ویڈیومیں دیکھا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما اکرم عثمان اور ان کے بھائی ہارون اکبر کو گرفتار کر لیا گیا، سیکریٹری وقاص امجد کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر میں توڑ پھوڑ اور خواتین سے بدتمیزی بھی کی۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے 450 سے زائد افراد پر دہشت گردی، پولیس وین توڑنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، عمر ڈار، سعید احمد بھلی، مون چیمہ، عمر جاوید گھمن، میاں اعجازاور حافظ حامد رضا کو نامزدکیا گیا۔

پی ٹی آئی قیادت نے دعویٰ کیا ہے کہ ساہیوال میں سابق ایم پی اے غلام سرور کے ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا وہاں سے دو افراد گرفتار کئے گئے، ساہیوال سے دس افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ درجنوں رہنما اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملتان میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کمروں کے تالے توڑ کر دستاویزات ساتھ لے گئی،رات اڑھائی بجے پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملازمین کو تشدد کا بنایا گیا اور2 ملازمین کوپولیس ساتھ لے گئی، پولیس شاہ محمود اور زین قریشی کو گرفتار کرنا چاہتی تھی۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago