Categories: Latest News

پشاور: گرفتاری دینے پی ٹی آئی رہنما ہوٹل میں جمع

پاکستان تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتاری دینے کے لیے پی ٹی آئی رہنما پشاور کے ہوٹل میں جمع ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گرفتاری دینے کے لیے کچھ دیر میں پشاور کے گل بہار تھانے جانے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے رہنما، سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ آئین میں واضح ہے کہ الیکشن 90 دن میں ہوں گے، آئین کو نہ چھیڑا جائے۔

واضح رہے کہ آج پشاور سمیت صوبہ خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل بھرو تحریک کا گزشتہ روز آغاز

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا آغاز گزشتہ روز لاہور سے ہو گیا ہے جہاں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکریٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنوں نے خود کی قیدیوں کی گاڑی میں بیٹھ کر گرفتاری دے دی۔

گرفتاری دینے والوں میں عمر سرفراز چیمہ، اعظم سواتی بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکنان پولیس گاڑیوں میں بیٹھ کر تصاویر بنوانے کے بعد گھروں کو واپس روانہ ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سمیت 80 کے قریب افراد نے گرفتاری دی ہے، گرفتار افراد کی حتمی تعداد کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق تمام افراد کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور گرفتاری دینے والے تمام پی ٹی آئی رہنما اور ورکرز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ سول لائنز پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

کے پی کے میں پی ٹی آئی  کارکن کن جیلوں میں رکھا جائینگے؟

دوسری جانب خیبر پختون خوا کے 39 جیل افسران نے آئی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کی گنجائش سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

محکمۂ جیل خانہ جات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کی 39 جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو صوبے کی 4 جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پشاور، مردان، بنوں اور ڈی آئی خان کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے جگہ موجود ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جیلوں میں زیادہ تعداد میں قیدیوں کے آنے پر مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔

via: Jung News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

16 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

23 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago