Khyber Pakhtunkhwa government announces financial assistance to heirs upon death of head of family
پشاور: شہر میں سودی کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے مختلف کاروباری مراکز اور رہائشی علاقوں میں حکومتی پابندی کے باوجود مبینہ طور پر سودی کاروبار جاری رہنے کی اطلاعات پر متعلقہ اداروں نے ایسے عناصر کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سودی لین دین کے باعث متعدد شہری بھاری مالی مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ بعض متاثرہ افراد کے قرضوں کی رقم سود میں مسلسل اضافے کے باعث کروڑوں روپے تک پہنچ چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق سودی کاروبار کے خلاف کارروائی کے لیے انتظامی سطح پر ابتدائی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ کیپیٹل سٹی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مشترکہ کارروائی کیے جانے کا امکان ہے۔
اس سلسلے میں پشاور کے مختلف بازاروں اور رہائشی علاقوں میں مبینہ طور پر سودی کاروبار کرنے والے افراد کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، جبکہ ان سے متاثرہ شہریوں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کا مقصد حکومتی پابندی کے باوجود جاری مبینہ سودی کاروبار کا سدباب اور متاثرہ شہریوں کو مالی استحصال سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…