Preparations for crackdown against Afghan refugee traders in 60 markets of Peshawar, approval to issue notices
پشاور: ضلعی انتظامیہ پشاور نے شہر کے 60 مختلف بازاروں میں کاروبار کرنے والے 45 ہزار سے زائد افغان مہاجر تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے پہلے مرحلے کا آغاز کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں مختلف علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے افغان مہاجر تاجروں کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے، جس کا باقاعدہ آغاز کل سے متوقع ہے۔ دوسرے مرحلے میں نوٹسز کے باوجود کارروائی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ کاروباری مراکز کو سیل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبے میں افغان مہاجرین کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی منظوری دے دی ہے، جس میں وفاقی اور متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر حصہ لیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف بازاروں میں افغان مہاجر تاجروں اور ان کے کاروباری مراکز کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے۔ جن اہم علاقوں اور بازاروں کو کارروائی کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں پرانی سبزی منڈی، فروٹ منڈی چمکنی، آٹا مارکیٹ، اشرف روڈ، چوک یادگار، نمک منڈی، پتھر مارکیٹ، پلاسٹک مارکیٹ، سبزی منڈی، خوشحال بازار، پشاور بورڈ بازار، افغان کالونی، لطیف آباد، پھندو، گنج، حیات آباد اور کارخانو مارکیٹ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ کاروباری افراد کی تفصیلات ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ آئندہ کارروائی کو مؤثر بنایا جا سکے۔
تاہم ضلعی انتظامیہ یا دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…