Categories: Latest News

ڈینگی کی روک تھام , پشاور بھر میں دفعہ 144 نافذ، نہروں میں کچرا پھینکا بند

ڈینگی کی روک تھام , پشاور بھر میں دفعہ 144 نافذ، نہروں میں کچرا پھینکا بند

کسوٹی ڈیجیٹل: ڈینگی کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ کھلے برتن میں پانی رکھنے سمیت نہروں میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پشاور میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے ٹائر ٹیوب، کھلے برتن میں پانی جمع کرنے اور نہروں میں کچرا پھینکنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع پشاور میں دکاندار عموماً اپنے کاروباری مقامات کے سامنے ٹائر ٹب اور پانی سے بھرے پھولوں کے گملے رکھنے سمیت عوام اور دکاندار کچرا نہروں میں پھینک رہے ہیں جس سے ڈینگی وباء پھیل رہی ہے۔ بیماریاں پھیلنے اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی اسی وجہ سے پنپ رہا ہے۔ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں‌ان واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر بھر میں‌دفعہ 144 نافذ کر دی۔دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد دکانوں کے سامنے ٹائروں کے ٹب اور پانی سے بھرے گملے رکھنے سمیت پانی کی ٹینکیاں کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ڈی سی کی جانب سے جاری نٹفکیشن کے مطابق ضلع پشاور میں نہروں میں ملبہ یا گند پھینکنے کے مرتکب افراد کیخلاف زیر دفعہ 188 پی پی سی کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں لگائی گئی یہ پابندی 30روز کیلئے ہے۔

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago