Categories: Latest News

واپڈا کے اہم منصوبوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سکیورٹی فورس قائم کرنے کی تجویز

واپڈا کے اہم منصوبوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سکیورٹی فورس قائم کرنے کی تجویز

اسلام آباد: واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو بتایا ہے کہ واپڈا کے اہم منصوبوں اور تنصیبات کی حفاظت کے لیے خصوصی سکیورٹی فورس قائم کرنے کی ضرورت ہے، جس کے قیام کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری حاصل کی جائے گی۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں واپڈا سکیورٹی فورس بل پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ صرف سکیورٹی گارڈز کے ذریعے بڑے آبی منصوبوں اور واپڈا کی تنصیبات کا مؤثر تحفظ ممکن نہیں، اس لیے جدید تقاضوں کے مطابق ایک علیحدہ فورس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی فورس کے اہلکار کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیے جائیں گے اور انہیں پنشن کی سہولت حاصل نہیں ہوگی۔ فورس کو واپڈا کے منصوبوں اور دفاتر کے اندر سکیورٹی، نگرانی اور محدود اختیارات کے تحت مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا، تاہم گرفتار افراد کو بعد ازاں متعلقہ ضلعی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

واپڈا حکام کے مطابق مجوزہ فورس کا اپنا الگ یونیفارم، تربیتی نظام اور کمانڈ اسٹرکچر ہوگا، جبکہ اس کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) گریڈ 20 کا ریٹائرڈ فوجی یا پولیس افسر ہوگا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم سمیت متعدد اہم منصوبوں پر اس وقت ہزاروں اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، تاہم موجودہ چوکیدار نظام اب مؤثر ثابت نہیں ہو رہا۔

واپڈا حکام نے کہا کہ فورس کے قواعد و ضوابط وفاقی حکومت مرتب کرے گی، جبکہ اہلکاروں کو کسی دوسری ملازمت اختیار کرنے یا یونین سازی کی اجازت نہیں ہوگی۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

12 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago