Categories: Latest News

پشاور: میٹرک کے نتائج میں کم نمبر آنے پر طالبعلم نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

پشاور: میٹرک کے نتائج میں کم نمبر آنے پر طالبعلم نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

 پشاور میں میٹرک کے نتائج میں کم نمبر آنے پر طالبعلم کی مبینہ خودکشی کرلی ، پولیس نے واقعے کا روزنامچہ تھانہ خزانہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج میں کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ نوجوان طالبعلم نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ تھانہ خزانہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں عزیر نامی طالبعلم نے اپنے گھر کے کمرے میں مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کی۔

متوفی طالبعلم کے والد نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، نتائج میں توقع سے کم نمبر آنے پر عزیر شدید ذہنی دباؤ اور رنج و غم کا شکار تھا اور اسی دلبرداشتگی میں اس نے یہ خوفناک اور انتہائی قدم اٹھایا۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

12 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago