Categories: Latest News

کے پی کے میں یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو کنٹریکٹ پر رکھنے کی تجویز

کے پی کے میں یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو کنٹریکٹ پر رکھنے کی تجویز

ڈیٹا معلوم ہونے کے بعد اثاثہ جات اور ملازمین کو صوبہ رکھ سکتا ہے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

خیبر پختونخوا کی صوبے کے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو کنٹریکٹ پر رکھنے کی تجویز کردی گئی، ڈیٹا معلوم ہونے کے بعد اثاثہ جات اور ملازمین کو صوبہ رکھ سکتا ہے۔

(آج نیوز) : مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبے میں موجود یوٹیلیٹی اسٹورز کو فعال رکھنے کیلئے مشاورتی اجلاس میں وفاق سے صوبے میں واقع یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اور اثاثہ جات مانگنے کیلئے بات چیت کا عندیہ دیا گیا۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا ڈیٹا معلوم ہونے کے بعد اثاثہ جات اور ملازمین کو صوبہ رکھ سکتا ہے ،اس سے قبل محکمہ فنانس کو خیبرپختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس میں یہ حقائق سامنے آئے کہ خیبرپختونخوا کے 14 ریجنز میں 817 یوٹیلیٹی اسٹورز قائم ہیں۔

صوبے میں 2 یوٹیلیٹی اسٹورز زاتی مالیت کے 30 رینٹ فری اور 785 کرایے پر لئے گئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں کل 2249 ملازمین کام کر رہے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز کا ڈیٹا وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حوالے کیا جائے گا سفارشی اور نااہل ملازمین کو بھی دیکھا جائے لیکن کوشش ہوگی سب کو کنٹریکٹ پر رکھیں۔

مزمل اسلم نے خدشہ ظاہر کیا کہ وفاق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین اور اثاثہ جات مانگنے پر خیبرپختونخوا حکومت کو منع بھی کر سکتا ہے تاہم اگر وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کی تجویز پر عمل کرتی ہے تو پرانے بقایاجات کا زمہ دار وفاق ہو گا۔

Recent Posts

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

5 minutes ago

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…

11 hours ago

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

1 day ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

2 days ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

2 days ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

2 days ago