Khyber Pakhtunkhwa government announces financial assistance to heirs upon death of head of family
اسلام آباد، 31 جنوری 2025: وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے رمضان پیکیج کو ملک بھر کے مستحق افراد میں نقد رقم کی صورت میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے عملدرآمد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، حکومت نے وزارت صنعت و پیداوار کی زیر نگرانی ایک انٹر منسٹریل کمیٹی تشکیل دی ہے جو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کو بند کرنے اور اس کی نجکاری کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی۔ کمیٹی میں مختلف وفاقی وزراء اور حکام شامل ہیں، جن میں وزیر صنعت و پیداوار، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور دیگر اہم حکام شامل ہیں۔
کمیٹی کی بنیادی ذمہ داری یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کی بندش کا عملی طریقہ کار تیار کرنا ہے، جبکہ اس کے مستقل ملازمین کو وفاقی حکومت کے دیگر اداروں میں متبادل ملازمت فراہم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، حکومت نے ہدایت دی ہے کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے رمضان پیکیج کی تقسیم کی حکمت عملی بنائی جائے تاکہ مستحق افراد تک براہ راست مالی مدد پہنچ سکے۔ کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی سفارشات بھی مکمل کر لی ہیں۔
مزید برآں، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اثاثوں اور جائیداد کے تحفظ، ان کی نجکاری اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی کمیٹی نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ اگر حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، تو یہ پاکستان میں سبسڈائزڈ اشیاء کی فروخت کے سب سے بڑے نیٹ ورک کی ممکنہ بندش ہوگی، جو کم آمدنی والے طبقے کو براہ راست ریلیف فراہم کرتا تھا۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…