Rain in Khyber Pakhtunkhwa, 9 people died due to falling roofs, electricity was suspended in Peshawar due to feeders tripping
خیبر پختونخوا میں بارشوں سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی جبکہ کئی گھر منہدم ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ویب ڈیسک (ہم نیوز): بارش ، برفباری اور ژالہ باری کے باعث پشاور، بنوں، شانگلہ اور باجوڑ میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات ہوئے۔ بشام میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں پہاڑی تودہ گر گیا۔
شانگلہ کی تحصيل الپوری لیلونی بانڈہ چینہ کے مقام پر اعتبار خان نامی شخص کے گھر کا ایک کمرہ تیز بارش کی وجہ سے گر گیا، جس میں ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔
باجوڑ کے گاؤں خڑیان تحصیل ناواگئ میں کمرے کی چھت گرنے سے ادریس نامی شہری کی اہلیہ اور بیٹی دم توڑ گئیں جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔
دوسری جانب پیسکو کے تمام فیڈرز ٹرپ کر جانے سے پشاور شہر تاریکی میں ڈوب گیا ۔ 24 گھنٹوں سے معطل بجلی ہونے کی وجہ سے شہریوں نے سحری بھی اندھیرے میں تیار کی، طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے یو پی ایس سمیت دیگر متبادل انتظامات بھی بند ہو گئے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…