Categories: Latest News

خیبر پختونخوا میں بارش، پانی پشاور پریس کلب کے تہہ خانے میں داخل، حادثات میں 2 جاں بحق، 7 زخمی

خیبر پختونخوا میں بارش، پانی پشاور پریس کلب کے تہہ خانے میں داخل، حادثات میں 2 جاں بحق، 7 زخمی

اتوار تک بالائی اور میدانی علاقوں میں آندھی اور تیز بارش کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا

(آج نیوز) : پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں کئی مقامات پر وقفے وقفے سے آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دیواریں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے اتوار تک بالائی اور میدانی علاقوں میں آندھی اور تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پشاور، مردان اور خیبر میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ پشاور میں شیر شاہ سوری روڈ پر بارش کا پانی پشاور پریس کلب کے تہہ خانے میں داخل ہوگیا۔ جب کہ تیز آندھی اور بارش کے بعد پشاور کے کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔

گڈانی ساحل پر نہاتے ہوئے کراچی کے 10 شہری ڈوب گئے

چارسدہ میں تیز آندھی اور بارش کے باعث دیواریں گرنے سے خاتون اور 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق خاتون کا تعلق علاقہ دلہ ذاک جبکہ نوجوان کا تعلق دریاب کورونہ سے ہے۔ مختلف واقعات میں 5 خواتین سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لیںڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

بیان میں مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، مردان، پشاور، کرم، بنوں، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم نے تمام ضلعی انتطامیہ کو موسمی صورت حال پر الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

2 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

19 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago