Categories: Latest News

ہائی کورٹ نے راج کپور کے آبائی گھر کو قومی ورثہ قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کردی

شعیب جمیل – کسوٹی ڈیچیٹل: پشاور ہائیکورٹ نے پشاور میں راج کپور خاندان کے گھر کی ملکیت سے متعلق دائر درخواست فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردی گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ گھر کو محکمہ آرکیالوجی نے آثار قدیمہ ڈکلیئر کیا ہے، درخواست گزار کے والد نے 1969 میں نیلامی میں یہ گھر خریدا ہے۔ ایسی کوئی دستاویز نہیں ہے جس سے ثابت ہو کہ اس گھر میں کپور خاندان رہا ہوں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 2016 میں اس گھر کو آثار قدیمہ ڈکلیئر کیا گیا ہے جس پر جسٹس عبدالشکور نے فریقین وکلاء سے استفسار کیا کہ ا یسا کوئی ثبوت ہے کہ اس گھر میں راج کپور خاندان رہا ہوں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ کہ ایسا کوئی ثبوت ان کے پاس نہیں ہے کہ یہ گھر راج کپور کی ملکیت رہا ہوں ۔ جسٹس محمد ابراہیم خان نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ آپ سول کورٹ کیوں نہیں گئے آپ کو سول کورٹ جانا چاہیئے تھا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ خارج کردی ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

1 hour ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

3 hours ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

12 hours ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

1 day ago

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…

1 day ago

پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی سے مال آف حیات آباد تک 15 بسیں چلیں گی

پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی…

2 days ago