Safe City's major initiative in Peshawar, panic buttons installed at 68 locations for immediate assistance to citizens
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں شہریوں کی حفاظت کے لیے سیف سٹی کا بڑا اقدام، شہریوں کی فوری مدد کیلئَے 68مقامات پر پینک بٹن نصب کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت اہم پیش رفت کرتے ہوئے پشاور کے 68 مختلف مقامات پر پینک بٹن نصب کر دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا ہے کہ یہ منصوبہ دہشت گردی کی روک تھام اور جرائم کے بروقت سراغ لگانے میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، یہ نظام شہریوں کی فوری مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آئی جی کے مطابق نصب کیے گئے پینک بٹن آڈیو اور ویڈیو رابطے کی سہولت سے لیس ہیں اور براہِ راست سیف سٹی پراجیکٹ کنٹرول روم سے منسلک ہیں، جس کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں فوری پولیس رسپانس ممکن ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں پینک بٹن کے استعمال پر بغیر تاخیر کے پولیس مدد متاثرہ مقام تک پہنچ جاتی ہے، جبکہ یہ نظام خاص طور پر خواتین، طلبہ اور عوامی مقامات پر شہریوں کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو رہا ہے۔
آئی جی پی کے مطابق شہریوں کی جانب سے مثبت ردعمل کے بعد اس منصوبے کو دیگر شہروں تک بھی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم فی الحال شہریوں کی فوری مدد کیلئَے 68مقامات پر پینک بٹن نصب کئے گئے ہیں۔
ذوالفقار حمید نے کہا کہ پینک بٹن خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے اور یہ اس عزم کا اظہار ہے کہ پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت سرگرم ہے۔
پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…