Peshawar Links BRT Cameras With Safe City Project
پشاور: پشاور سیف سٹی منصوبے اور ٹرانس پشاور کے درمیان بی آر ٹی اسٹیشنز کے لائیو کیمروں کو سیف سٹی سرویلنس سسٹم سے منسلک کرنے کے لیے باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے پر جمعہ کے روز پشاور سیف سٹی پراجیکٹ کے ہیڈکوارٹر میں دستخط کیے گئے، جس کے ساتھ ہی دونوں اداروں کے درمیان تکنیکی تعاون کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق بی آر ٹی اسٹیشنز پر نصب لائیو کیمروں کو سیف سٹی منصوبے کے مرکزی نگرانی کے نظام سے جوڑ دیا گیا ہے، جس سے شہر کے سرویلنس نیٹ ورک میں مزید وسعت آئے گی۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے عوامی تحفظ بہتر بنانے، مشتبہ سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا واقعے پر متعلقہ اداروں کے فوری ردعمل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پشاور میں شہری سلامتی اور سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…