Saudi Fund for Development contributes $240 million to support Pakistan's energy transition via Mohmand Multipurpose Dam project.
اسلام آباد، 7 اپریل 2023 : سعودی فنڈ برائے ترقی نے مہمند ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم پراجیکٹ کی مالی معاونت کے لیے 240 ملین ڈالر (24 کروڑ ڈالر ) کا قرض فراہم کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کئے۔ یہ ایک اہم ہائڈرو پاور منصوبہ ہے جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ زراعت اور انسانی استعمال کیلئے تسلسل سے پانی کی فراہمی میں اضافے اور سیلاب کے خطرات کو کم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر جناب نواف بن سعید المالکی، اور دونوں اطراف کے مختلف عہدیداران کی موجودگی میں فیڈرل سیکریٹری برائے وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ قرض کی یہ رقم دیرپا ترقی اور دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے سعودی عرییبیہ اور پاکستان کے مابین مستحکم اشتراک کی کا ثبوت ہے۔
مہمند ہائڈرو ڈیم کا منصوبہ پاکستان میں پانی کی فراہمی اور غذائی تحفظ میں اضافہ کرے گا اور خیبر پختونخواہ صوبے میں رہنے والوں کا معیار زندگی بہتر کرے گا جہاں کی 80 فیصد سے زائد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ اس منصوبے کے باعث روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے،غربت میں کمی آئے گی جس کی بدولت خطے کی سماجی اقتصادی ترقی ہوگی۔ یہ منصوبہ ایس ڈی جی-2 (غذآئی تحفظ)، ایس ایس ڈی جی-6 (صاف پانی)، ایس ڈی جی-7۔ماحول دوست توانائی ہم آہنگ ہے اور ایس ڈی جی-17 (شراکت برائے مقصد) بھی اس کا حصہ ہے۔
اس منصوبے کی فنانسنگ کے ذریعے، سعودی فنڈ برائے ترقی پاکستان کی صاف اور قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا چاہتا ہے، جس سے بجلی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر (800) میگاواٹ پیدا کرنے کے علاوہ1. 6) ملین کیوبک میٹر کو ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔ زراعت اور انسانی استعمال کے لیے پانی کے پائیدار ذرائع فراہم کرنے کے لیے پانی کا یہ منصوبہ پانی اور خوراک کی حفاظت کو بہتر بنانے، 6,773 ہیکٹر سے زائد نئی زرعی اراضی کو سیراب کرنے اور موجودہ کاشت شدہ رقبہ 1,517 ہیکٹر سے بڑھا کر 9,227 ہیکٹر کرنے کے علاوہ خطے میں سیلاب کے اثرات سے تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
اس موقع پر، فنڈ کے سی ای او سلطان عبد الرحمان ال مرشد نے کہا: ”یہ پراجیکٹ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے سعودی فنڈ برائے ترقی کے ذریعے اپنے آغاز سے لے کر اب تک اہم اور اقتصادی منصوبوں کی مالی معاونت کی توسیع ہے جس کا مقصد سماجی، اقتصادی خوشحالی اور برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ترقی کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے، جس کے تقریباً (41) منصوبے اور ترقیاتی پروگرام ہیں، جن کا تخمینہ (1.4) بلین ڈالر ہے۔
اس موقع پر، فنڈ کے سی ای او سلطان عبد الرحمان ال مرشد نے کہا: ”یہ منصوبہ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے سعودی فنڈ برائے ترقی کے ذریعے اپنے آغاز سے لے کر اب تک اہم اور اقتصادی منصوبوں کی مالی معاونت کی توسیع ہے جس کا مقصد سماجی، اقتصادی خوشحالی اور برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ترقی کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے، جس کے تقریباً (41) منصوبے اور ترقیاتی پروگرام ہیں، جن کا تخمینہ (1.4) بلین ڈالر ہے۔ مزید براں سعودی فنڈ برائے ترقی 2019 سے 2023 کے درمیان پاکستان کی معیشت کی معاونت کیلئے توانائی کے منصوبوں میں 5.4 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی رقم فراہم کر چکا ہے۔ یہ تعاون سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے برادر ملک پاکستان کی معیشت کو دیرپا بنیادوں پر مستحکم کرنے کی کاوش کا تسلسل ہے۔
اس موقع پر اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے، ڈاکٹر کاظم نیاز نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے پاکستان میں مختلف ترقیاتی شعبوں میں تعاون کرنے اور اس اہم منصوبے کی مالی اعانت میں تعاون کرنے پر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا، منصوبے کی اہمیت اور اس کے اثرات کو بیان کیا۔ اور پاکستان اور اس کے عوام میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کے ذریعے پائیدار توانائی کی فراہمی میں حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ پانی اور خوراک کی حفاظت کو بہتر بنانے والے پانی کے ذرائع فراہم کرنے کے لیے، سماجی ترقی کے حصول کے لیے 1976 سے فنڈ کے ذریعے مملکت کی جانب سے کی گئی ترقیاتی کوششوں کو سراہا.
یہ منصوبہ، جسے سعودی ترقیاتی فنڈ اسلامی ترقیاتی بینک، کویتی فنڈ فار عرب اکنامک ڈویلپمنٹ اور اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے ساتھ مالی تعاون کرتا ہے، مقصد نمبر 2 سے منسلک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں بھی حصہ ڈالتا ہے۔ سیکورٹی اور بھوک کا خاتمہ) اور گول نمبر 6 (صاف پانی اور صحت کو یقینی بنانا)، اور گول نمبر 7 (صاف توانائی فراہم کرنا)، اور گول نمبر 17 (ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے شراکت داری)۔
افریقی اور ایشیائی ممالک کی سطح پر توانائی کے شعبے میں سعودی فنڈ برائے ترقی 1975 میں اپنی ترقیاتی سرگرمیوں کے آغاز سے لیکر اب تک توانائی کے شعبے میں (76) ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں میں مالی معاونت فراہم کر چکا ہے ۔ جن میں سے (33) منصوبے اور پروگرام افریقی ممالک میں تھے، اور (42) ایشیائی ممالک میں تھے جبکہ ایک منصوبہ لاطینی امریکہ میں تھا۔ مزید براں سعودی ترقیاتی فنڈ دنیا بھر کے (23) ترقی پذیر ممالک میں قابل تجدید توانائی کے (35) منصوبوں کو معاونت فراہم کر چکا ہے۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…