Categories: Latest News

ایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 320 ملین ڈالر کے قرضہ کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 320 ملین ڈالر کے قرضہ کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 320 ملین ڈالر کے قرضہ کی منظوری دیدی ہے۔بینک کی جانب سے جمعہ کوجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی ترقی کےمنصوبہ کے تحت سیلاب سے متاثرہونے والی تقریباً 900 کلومیٹر طویل سڑکوں کوبحال کیا جائیگا۔ منصوبہ کے تحت دور دراز کی کمیونٹیز کو تعلیم، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات اورمنڈیوں سے مربوط کرنے میں مددفراہم ہوگی ۔ وسطی اور مغربی ایشیا کے لیے بینک کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی ژوکوف نے بتایا کہ روڈٹرانسپورٹ عوام کے لیے لائف لائن اور پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک اہم جزو ہے۔

بنیادی ڈھانچے کے اس اہم منصوبہ سے سفر کا دورانیہ کم ہوگا ، نقل و حمل کے اخراجات میں کمی آئیگی اور خیبر پختونخوا کے لاکھوں باشندوں کے لیے اقتصادی مواقع تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ منصوبہ سے مارکیٹس اور خدمات تک بہتر رسائی فراہم ہوگی ، منصوبہ سے مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور پاکستان کے سب سے کم سہولت والے خطوں میں سے ایک میں جامع اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں مددملیگی۔ اعلامیہ کے مطابق صوبے کے کچھ حصوں میں سالانہ بارش اور درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، موسمیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کی کمی نے لوگوں اور معاش پر آفات کے اثرات کو بڑھا دیا ہے۔

سال 2010 سے آنے والے سیلاب سے سڑکوں کے نیٹ ورک کو کافی حد تک نقصان پہنچا ، رابطوں میں رکاوٹیں آئی اور نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ ہوا۔ منصوبہ سے حکومت کو طویل مدتی اہدافی اقدامات کے حوالہ سے تکنیکی اور مالی مدد فراہم ہوگی ۔بینک کے سینئر ٹرانسپورٹ سپیشلسٹ سیونگھون کم نے بتایا کہ منصوبہ کے تحت صوبہ بھر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے پر توجہ مرکوز کی جائیگی ، ترجیحی سڑکوں کی نشاندہی ہوگی اور سیلاب کے خطرات ایک جامع مطالعہ کیا جائے گا جس بینک معاونت فراہم کرے گا۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

3 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago