Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں شدید سردی کی لہر، 2 اساتذہ دورانِ ڈیوٹی جاں بحق

پشاور- ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں موسم کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کی وجہ سے 2 اساتذہ ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہو گئے۔

مردان اور ڈی آئی خان کے علاقوں میں شدید سردی کے باعث 2 اساتذہ  کے جاں بحق ہونے کے علاوہ شہری بیمار پڑنے لگے۔  صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں سردی کی لہر میں شدت آتی جا رہی ہے جب کہ دارالحکومت پشاور میں سردی اور دھند کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے موسم کی شدت مزید بڑھے گی۔  پشاور میں آج صبح 5 بجے ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا اور خشک سردی کا سلسلہ جاری رہے گا۔پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر شدید ترین سردی میں بچے اسکول جانا شروع ہوگئے ہیں۔

صوبے کے میدانی علاقوں میں صوبائی حکومت کی طرف سے پرائمری لیول اسکول بند رکھنے کے باوجود نجی تعلیمی اداروں کے پرائمری لیول بچے بھی اسکول جا رہے ہیں اس حوالے سے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی  ضروری اقدام کرنے میں ناکام رہی۔ شدید سردی میں اسکول جانے والے بچے بیمار پڑنے لگے ہیں۔

via: Express News

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

2 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago