Shandur Polo Festival 2026 to be held from June 11 to 13
پشاور: شندور پولو فیسٹیول 2026 کے انعقاد کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے سیکرٹری سیاحت سعادت حسن کے ہمراہ بتایا کہ فیسٹیول 11 جون سے 13 جون تک شندور گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔
حکام کے مطابق دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈز میں سے ایک، تقریباً 12 ہزار 200 فٹ بلندی پر واقع شندور میں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں فری اسٹائل پولو میچز میں مدمقابل ہوں گی۔
ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ علاقائی ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
محکمہ سیاحت کے مطابق فیسٹیول کے دوران پیراگلائیڈنگ، ثقافتی ٹیبلوز، چترال اور گلگت کے بینڈز کی پرفارمنس اور کلچرل نائٹ بھی منعقد کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ شندور پولو فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…