پشاور میں سٹریٹ کرائمز بے قابو، گلبہار میں ماں بیٹا گن پوائنٹ پر لٹ گئے

Street crimes spiral out of control in Peshawar; mother and son robbed at gunpoint in Gulbahar.

پشاور میں سٹریٹ کرائمز بے قابو، گلبہار میں ماں بیٹا گن پوائنٹ پر لٹ گئے

ویب ڈیسک: پشاور میں سٹریٹ کرائمز بے قابو، وارداتوں نے شہریوں کی تشویش بڑھا دی ہے، گلبہار میں مسلح رہزنوں نے اسلحے کی نوک پر ماں بیٹے کو لوٹ لیا اور سونے کی بالیاں، انگوٹھی، دو موبائل فون اور 30 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب ڈبگری گارڈن میں بھی نامعلوم ملزمان ایک شہری سے موبائل فون چھین کر لے گئے۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں مسلح رہزنوں نے خاتون اور اس کے بیٹے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا، ملزمان خاتون کی سونے کی بالیاں اور انگوٹھی چھین کر فرار ہوگئے۔
واردات کے دوران ماں بیٹے سے دو موبائل فون اور 30 ہزار روپے نقدی بھی چھین لیے گئے، واقعے نے علاقے میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ادھر پشاور کے علاقے ڈبگری گارڈن میں بھی لوٹ مار کی واردات رپورٹ ہوئی، جہاں نامعلوم ملزمان ایک شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
پشاور میں سٹریٹ کرائمز بے قابو ہونے کی وجہ سے جہاں شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، وہیں شہریوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، حساس علاقوں میں پولیس گشت بڑھایا جائے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی مؤثر نگرانی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔

Publisher 


Tags:
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور