پشاور میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، دو بچے جاں بحق، خواتین سمیت متعدد زخمی
پشاور: سیفن بڈھ بیر کے مقام پر شادی میں شرکت کے لیے جانے والی بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پشاور کنٹرول روم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ایمبولینسز اور طبی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ مجموعی طور پر 15 زخمیوں کو جائے حادثہ پر طبی امداد دی گئی، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت آٹھ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ڈاکٹر نے کی ہے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔

Tags:
Street crimes spiral out of control in Peshawar; mother and son robbed at gunpoint in Gulbahar.
Categories:
Latest News

