Categories: Latest News

افغان حکومت کا تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان

افغان حکومت کا تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان

– کابل: افغان حکومت نے کہا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا سے گزرنے والی 10 ارب ڈالر کی گیس پائپ لائن تاپی پر کام کا آغاز کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنازعات سے متاثرہ افغانستان میں سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے متعدد بار تاخیر کا شکار رہنے والے تاپی پائپ لائن پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا۔ جب ترکمانستان کے حصے کی پائپ لائن کی تکمیل ہوئی۔ یہ منصوبہ تاجکستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے درمیان گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ جسے تاپی کہا جاتا ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان سرکاری ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں اعلان کیا۔ کہ اس تاپی منصوبے پر افغانستان کی سرزمین پر کام شروع ہوجائے گا۔

ترکمانستان میں اسلم چشمہ کے مقام پر سرحدی تقریب میں افغان وزیر اعظم ملا حسن اخوند سمیت دونوں اطراف کے حکام نے اس منصوبے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدو نے تقریب میں براہ راست نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف شریک ممالک کی معیشتوں بلکہ پورے خطے کے ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر افغان سرحدی صوبے ہرات میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ اور مختلف مقامات پر اس منصوبے کے پوسٹرز لگائے گئے۔ اس پائپ لائن کے ذریعے جنوب مشرقی ترکمانستان کی گلکنش گیس فیلڈ سے ہر سال 33 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس متنقل کی جائے گی۔

پائپ لائن کا 1800 کلومیٹر حصہ افغانستان سے گزرتا ہے۔ جو ہرات اور قندھار سے گزرتے ہوئے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں داخل ہو گی۔ اور وہاں سے بھارتی پنجاب کے علاقے فاضلکا پہنچ کر ختم ہو گی۔

افغان میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت گیس کی ترسیل کا 42،42 فیصد اور افغانستان 16 فیصد خریدا گا۔ جبکہ کابل کو ہر سال ٹرانزٹ فیس سے تقریبا 50 کروڑ ڈالر فائدہ ہوگا۔

یاد رہے کہ ترکمان سائیڈ پر کام 2015 میں شروع ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر 2018 میں افغانستان میں شروع ہونا تھا۔ لیکن بارہا تاخیر ہوتی رہی ہے۔

افغان حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں بے روزگاری اس وقت عروج پر ہے۔ اور تاپی منصوبے سے 12 ہزار لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی۔ طالبان حکام کے لیے 2021 میں کابل پر قبضہ کرنے کے بعد یہ سب سے اہم ترقیاتی منصوبہ ہے۔

via Hum News

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago