Targeted for bank robberies, 4 incidents in 36 hours
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بینک ڈکیتی کی 4 وارداتیں ہوئیں جس میں ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی ہوگئے۔
تیسری بینک ڈکیتی آج صبح سیکٹر جی نائن فور میں ہوئی جہاں ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوئے،چوتھی بینک ڈکیتی سیکٹر جی فورٹین فور تھانہ سنبھل کی حدود میں ہوئی جہاں مسلح ڈاکو کیش چھین کر فرار ہوگئے ،فائرنگ سے گارڈ زخمی ہوا۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی ،کل کے واقعات پر تفتیش جاری ہے،پولیس کوشش کررہی ہے ، نتیجے کیلئے پرامید ہیں اور خدا سے دعا گو ہیں۔
یہ ڈکیتی کے نارمل واقعات نہیں ،سی ٹی ڈی بھی تحقیقات کررہی ہے،کل کے واقعات پر 50فیصد سے زائد تحقیقات مکمل ہوگئی ہے،کل رات 3 بجے تک اہم کارروائیاں کی گئی ہیں۔
علی ناصر رضوی کا مزید کہنا تھا پولیس حکام کے ساتھ اہم اجلاس کیے ہیں،شواہد کے مطابق کچھ علاقوں میں آپریشن شروع کررہےہیں،بینک کے باہر پولیس نہ ہونے کی وجہ سے واقعات پیش آرہےہیں۔
بینکوں کو چاہیے کہ ایس او پیز کے تحت سیکیورٹی گارڈز تعینات کریں،جی 14کے بینک سے ڈاکو 10لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوئے۔
via Hum News
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…