Khyber Bara: Bank robbery in broad daylight, armed robbers flee after looting crores of rupees
: ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں پانچ مسلح نقاب پوش ڈاکو نجی بینک الحبیب میں گھس کر کروڑوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ صبح 9:15 پر پیش آیا جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ ڈاکو بینک سے 1 کروڑ 48 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پشاور کے ہشتنگری جی ٹی روڈ پر بھی بینک آف پنجاب کی کیش وین کو لوٹ لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق تین مسلح ڈاکوؤں نے وین کو روک کر اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا اور کروڑوں روپے لے کر فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق بینک کو کیش سپلائی کرنے والی گاڑی نے سیکیورٹی ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تھا، جس کے باعث واردات رونما ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…