Targeted search and strike operation to maintain peace in Peshawar, criminals arrested
پشاور: پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز اور کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ و منشیات برآمد کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ آغا میر جانی شاہ کی کارروائی
ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف، 2 عدد پستول، میگزینز اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔
تھانہ بڈھ بیر پولیس کی کارروائی
پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان قیصر، حیات اور اشفاق کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف، 2 عدد پستول، میگزینز اور کارتوس برآمد کر لیے گئے۔
تھانہ متنی پولیس کی کارروائی
منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد کر لی جبکہ موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…