Peshawar Police Station Gulbahar Police arrests pickpocket who cleaned out citizens' pockets, recovers Rs 100,000
پشاور: پشاور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران مختلف تھانوں کی حدود سے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود میں بی آر ٹی اسٹیشنز اور بازاروں میں شہریوں کی جیبیں کاٹ کر نقد رقم چوری کرنے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 لاکھ روپے کی مسروقہ نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
ادھر تھانہ شاہ پور پولیس نے راہزنی اور موبائل فون چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم حیدر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 6 عدد مسروقہ موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب تھانہ پھندو پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے، سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، ایک پستول، میگزین اور مختلف بور کے کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…