Categories: Latest News

پشاور، تہکال سے سات سالہ بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد

ویب ڈیسک: تہکال کے علاقہ میں کھیتوں سے معصوم بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سات سالہ بچہ مصطفی ولد نوشاد ساکن مغل زئی تہکال کی نعش پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔ لڑکے کی گمشدگی کے بارے میں گزشتہ جمعہ کو روزنامچہ رپورٹ تھانہ تہکال میں درج کرائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق بے دردی سے قتل کئے گئے سات سالہ بچے کے دادا کے مطابق بچہ آخری بار 6 بجے کے قریب محلے کے دو نوجوانوں نے دیکھا جنہوں نے بچے کو بتایا کہ اس کی ماں اسے ڈھونڈ رہی ہے تاہم آج بچے کی لاش اس کے گھر کے قریب گنے کے کھیت سے ملی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر کام جاری ہے۔ یاد رہے کہ سات سالہ مصطفیٰ گزشتہ جمعے کو لاپتہ ہو گیا تھا جس کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago