آج نیوز: پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اب تک 310 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی جاچکی ہیں جنہیں منسوخ کیا جائے کیونکہ توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان براہ راست نامزد تھے اور بیشتر کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا تھا۔
پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے حکومتی رٹ چیلنج کی، ریڈیو پاکستان اور الیکشن کمیشن دفتر سمیت دیگر سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان دوبارہ بھی یہ جرائم کرسکتے ہیں، لہٰذا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ضمانتیں منسوخ کرکے ملزمان کو تحویل میں لانے کی اجازت دی جائے۔
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…
پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…