Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں افسران کے دفاتر اور تھانوں میں لائیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

پشاور: پختونخوا میں اعلیٰ افسران کے دفاتر اور تھانوں میں لائیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ویب ڈیسک (ایکسپریس نیوز): نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کا اجلاس ہوا، جس میں صوبہ بھر کے پٹوار خانوں،  تحصیل دار ، اے سی، ڈی سی، ڈی پی او، ڈی ایس پی آفسز اور تھانوں میں لائیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ  نے متعلقہ حکام کو رواں ماہ کے آخر تک مذکورہ تمام  دفاتر میں کیمروں کی تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ان کیمروں کی براہ راست مانیٹرنگ کے لیے مرکزی سیل قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ان کیمروں تک وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی آفسز کو آئی پی نیٹ ورک کے ذریعے براہ راست رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان دفاتر میں کیمروں کی تنصیب کے لیے آج ہی تحریری احکامات جاری کیے جائیں۔ عوامی خدمات کے ان دفاتر کے جملہ امور کو شفاف بنانے کے لیے کیمروں کی تنصیب انتہائی ضروری ہے۔ علاوہ ازیں صوبہ بھر کے محافظ خانوں میں ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لیے آگ بجھانے والے آلات نصب لیے جائیں اور ریونیو معاملات سے متعلق عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے کمپلینٹ ریڈرسل کے نظام کو فعال بنایا جائے۔

اجلاس میں ڈیجیٹائزیشن آف لینڈ ریکارڈ پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ نے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سال کے آخر تک منصوبے کو ہر صورت مکمل کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

Recent Posts

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…

6 hours ago

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

1 day ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

2 days ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

2 days ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

2 days ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

3 days ago