Criminals in the prisons of Khyber Pakhtunkhwa will serve their sentences
پشاور (روزنامہ آج) : آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا عثمان محسود کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی جیلوں میں موجود جرائم پیشہ افغان قیدی اپنی سزاء پوری کریں گے، اس کے علاوہ دیگر کو ہولڈنگ سیںٹرز کے ذریعے واپس بھیجا جارہا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 2 قسم کے افغان قیدی موجود ہیں، ان میں فارن ایکٹ اور جرائم پیشہ قیدی شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کی جیلوں میں 14 فارن ایکٹ کے 3 سو غیر قانونی افغان قیدی موجود ہیں ان قیدیوں کو روزانہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔ اور ان قیدیوں کو ہولڈنگ سینٹرز کے ذریعے واپس ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا عثمان محسود کا مزید کہنا تھا کہ دستاویزات فراہم نہ کرنے پر غیرملکیوں کو بسوں کے ذریعے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کردیا جاتا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…