Categories: Latest News

پشاور میں قتل ہونے والے طالب علم حسن طارق کے والد کو بیٹے کی آخری دیدار بھی نصیب نہ ہوئی

ٹی این این: پشاور میں سوری پُل کے مقام پر موبائل سنیچرز کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایڈورڈز کالج کے طالب علم کے ورثاء نے آئی جی خیبرپختونخوا سے ملزمان پکڑنے اور وکلاء سے ملزمان کے حق میں کیس نہ لڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز پشاور ایڈورڈز کالج کا 18 سالہ طالب علم جب رکشہ کے ذریعے کالج سے گھر واپس آ رہا تھا تو تھانہ شرقی کی حدود سوری پُل کے اوپر موٹرسائکل سواروں نے اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی مگر حسن طارق نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسکی جان لے لی۔

حسن طارق بنیادی طور پر خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقہ درگئی کا رہائشی تھا جس کا والد گزشتہ چودہ سال سے قریبی ملک چائنہ میں کام کررہا ہے۔ اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کی غرض سے انہوں نے اپنے بیٹے حسن طارق کو پشاور اپنے دادا کے گھر منتقل کیا جہاں پر انہوں نے ایڈورڈز کالج میں داخلہ لیا۔

حسن طارق کے دادا فضل غنی نے ٹی این این کو بتایا کہ انہیں اپنے پوتے کی موت کی اطلاع اس وقت ملی جب انکے کلاس فیلوز نے انہیں فون کے ذریعے بتایا کہ انکے پوتے کو راہزنوں نے گولی مار کر زخمی کیا ہے مگر جونہی وہ ہسپتال پہنچے تو ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ماں اپنی بیٹے کی غم سے نڈھال ہے اور والد چائنہ میں کاروبار کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بیٹے کی آخری دیدار بھی نہ کرسکا۔ انہوں نے پولیس سے جلد از جلد ملزمان کو پکڑنے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ وکلاء سے ملزمان کے حق میں کیس نہ لڑنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

حسن طارق کے فاتحے میں بیٹھے افراد بھی غم سے نڈھال نظر آ رہے تھے جہاں پر انکے والدین کی بے بسی، غم اور اذیت پر گفتگو ہو رہی تھی۔ فاتحے میں موجود حسن طارق کے ماموں نوید احمد نے بتایا کہ حسن طارق کو اپنے والدین نے اسلئے اپنے آُپ سے جدا کیا تھا تاکہ وہ اچھی تعلیم حاصل کرے مگر ‘جانوروں نے اسے نہیں چھوڑا’۔

انہوں نے ٹی این این کو بتایا کہ جہاں پر انکے بھانجے کا قتل ہوا ہے یہ ایک حساس علاقہ ہے جس کے ارد گرد سنٹرل جیل، اسمبلی ہال، قلعہ بالاحصار اور دیگر اہم ادارے واقع ہیں جہاں پر درجنوں پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں مگر ان کی موجودگی کے باوجود بھی ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

حسن طارق کے خاندان کے افراد کے ساتھ گفتگو جاری تھی کہ اچانک دھاڑیں مارنے کی آوازیں کانوں کو سنائی دینے لگی معلوم کرنے کے بعد پتہ چلا کہ انکے والد مفتی طارق پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حسن طارق کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
گزشتہ روز وزیراطلاعات کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ واقعے میں ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایس ایس پی اپریشن تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کے ساتھ مختلف جگہوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ بھی لیا ہے۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

5 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago