Categories: Latest News

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے مختلف قسم کی ادائیگیوں کیلئے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اس سے ملک میں کالے دھن کو روکنے، معیشت اور روپے کی قدر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہی ہوگی جیسے چین کی ڈیجیٹل کرنسی کا ایک یونٹ چینی یوآن کے برابر ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیپر کرنسی کی طرح لیگل ٹینڈر یعنی حکومتی ضمانت کی بنیاد پر جاری ہوں گے جسے اسٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔ اس کیلئے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) کے نام سے ایک ادارہ کام کر رہا ہے جو اس کی لاگت اور دیگر عوامل کا جائزہ لے رہا ہے۔

حکومت کے اس منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں آہستہ آہستہ اس کو جاری کیا جائے گا اور کاغذی نوٹوں کو کم کیا جائے گا۔ آخر میں 90 فیصد ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال ہوگا اور کاغذی نوٹوں کا استعمال 10 فیصد تک رہ جائے گا۔

کاغذی نوٹوں کا استعمال اس لیے ضروری ہوگا کہ اگر کوئی بڑا مسئلہ ہوجائے تو متبادل کرنسی موجود ہو۔ اس حوالے سے ہر قسم کی باریکی کو مد نظر رکھا جارہا  ہے تاکہ ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے کے بعد کسی قسم کی کمی یا خرابی نہ رہ جائے۔

صرف یہی نہیں ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز سے یہ بھی پتا لگایا جاسکے گا کہ رقم کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال ہوئی۔ اس طرح مانیٹری پالیسی بہتر اور مؤثر طریقے سے نافذ العمل عمل ہوسکے گی۔

via: Hum News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago