پشاور: ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی میں پاس نہ کرنے پر ڈائریکٹر کو قتل کرایا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر ارشد خان کو تھانہ شاہ پور میں ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے 24 جولائی کو قتل کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق 14 ہزار موبائل سی ڈی آرز پر کام کیا، مرکزی ملزم نعمان شاہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا شوٹر خریدا گیا، شوٹر میرانجان نے ڈھائی لاکھ روپے لیکر پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر کو قتل کیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ واقعے میں پبلک سروس کمیشن کا ایک ملازم بھی ملوث ہے، پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر امتحانات کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ان کو قتل کیا گیا۔
کیس میں پبلک سروس کمیشن کے دیگر اہلکار و افسران کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…