اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کا پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ غیرشرعی قرار دے دیا

The Islamic Ideological Council declared the Supreme Court's decision to grant the right to terminate the marriage to the first wife illegal

اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کا پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ غیرشرعی قرار دے دیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کے پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنےکا حق دینے کے فیصلے  کو شریعت کے برعکس قرار دے دیا۔

آصف بشیر چوہدری (جیونیوز): گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے بغیراجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ کیا تھا اور حکم میں کہا تھاکہ اجازت کے بنا خاوند کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نکاح کا معاہدہ ختم کرسکتی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے عدالت عظمٰی کے فیصلے کو شریعت کے برعکس قرار دے دیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین راغب نعیمی کے مطابق مرد کے دوسرے، تیسرے یا چوتھے نکاح پر شریعت میں کوئی قدغن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوہرکے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پرپہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ غیرشرعی ہے اور آئین کے مطابق کوئی بھی قانون قرآن وسنت سے متصادم نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن اس پرشرعی رائے رکھنے کا ہمیں حق حاصل ہے، سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ لینڈ آف لاء کے مطابق جبکہ شریعت کے منافی ہے۔

راغب نعیمی  کا کہنا تھاکہ اسلامی نظریاتی کونسل اگلے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کواپنے ایجنڈے پر لائے گی۔

جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 18 صفحات پرمشتمل فیصلہ 23 اکتوبرکو جاری کیا تھا۔


Tags:
· · · · · · · · · · · · · · · · · ·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور