Thousands of illegal water connections could not be solved in Peshawar, loss of crores
ویب ڈیسک :شہر میں غیر قانونی واٹر کنکشن ہولڈرز تاحال ڈبلیو ایس ایس پی کے بلنگ کا حصہ نہ بن سکے جبکہ سینکڑوں کنکشن ہو لڈرز ڈبلیو ایس ایس پی کو پانی کے بل نہیں دے رہے ہیں جس کے باعث ڈبلیو ایس ایس پی کے خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پشاور میں ہزاروں پانی کے غیر قانونی کنکشن کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ڈبلیو ایس ایس پی نے اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی تھی اور کئی کنکشن کو بل کے دائرہ اختیار میں لے آئے تھے تاہم اب بھی ہزاروں کنکشن غیر قانونی ہیں اور پشاور ی بل اداہی نہیں کررہے پشاور میں گھریلو اور تجا رتی دونوں صارفین ہی غیر قانونی کنکشن لگائے ہوئے ہیں
زیادہ ترتاجروں کی جانب سے بلز جمع نہیں کرائے جا رہے ہیں قصہ خوانی ، کوچی بازار ، گورنمنٹ کالج چوک ، نمک منڈی ، دلہ زاک روڈ ، اندرون شہر سمیت سٹی کی حدود کے مختلف مقامات پرتاجروں کی جانب سے غیر قانونی کنکشن حاصل کئے گئے ہیں جگہ جگہ پائپ کو سوراخ کر کے غیر قانونی کنکشن لئے گئے ہیں۔ ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ کی جانب آپریشنز کے باوجود غیر قانونی کنکشن پانی کے حاصل کئے جا رہے ہیں جبکہ ریکوری نہ ہونے سے ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ کومالی خسارے کا سامنا ہے بجلی کے بل ادا کرنے بھی مشکل ہو گئے ہیں۔
via: Mashirq Tv
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…