Categories: Latest News

کم خرچ پر فضائی سفری سہولت فراہم کرنے والی سلام ایئر کی مسقط تا پشاور پہلی پرواز مکمل

سلام ایئر کی سیالکوٹ، ملتان اور کراچی کے بعد پشاور کے لیے بھی ہفتہ وار دو پروازیں چلیں گی

العربیا: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایک بیان میں کہا کہ مسقط سے سستے ہوائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی فضائی کمپنی سلام ایئر نے پیر کو اپنی پہلی مسقط تا پشاور پرواز مکمل کر لی جس سے پشاور عمانی ایئر لائن کی پروازوں کے لیے چوتھی پاکستانی منزل بن گیا ہے۔

16 اگست کو سلام ایئر نے اپنی پروازوں کے لیے پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور کا ایک نئی منزل کے طور پر اعلان کیا اور مزید کہا تھا کہ وہ ہر ہفتے پیر اور جمعرات کو پشاور کے لیے دو پروازیں چلائے گی۔

یہ ایئر لائن ملتان، کراچی اور سیالکوٹ کے لیے بھی پروازیں چلاتی ہے جس نے 17 مئی 2017 کو پاکستان کے لیے سیالکوٹ سے اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

سی اے اے نے ایک بیان میں کہا، “سلام ایئر کی مسقط تا پشاور پہلی پرواز صبح 3:13 بجے پہنچی۔ افتتاحی پرواز کو ٹیکسی وے پر فائر ٹینڈرز کے ذریعہ واٹر گن سے روایتی سلامی پیش کی گئی۔”

سلام ایئر نے علاحدہ طور پر خبروں کو بریک کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کا رخ کیا اور لکھا: “سلام ایئر نے آج مسقط سے پشاور کے لیے اپنی افتتاحی پرواز کا آغاز کیا۔”

سی اے اے نے بتایا کہ سلام ایئر کے سینئر حکام بشمول ایئر لائن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر آف آپریشنز نے اسی پرواز سے پشاور کا سفر کیا۔ اور مزید کہا کہ عمانی ایئر لائن نے اس موقع کی خوشی منانے کے لیے پشاور ایئرپورٹ کے سی آئی پی لاؤنج میں ایک تقریب منعقد کی۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

4 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago