Categories: Latest News

طورخم بارڈر پر افغانستان سے چھوٹے جانوروں کی درآمد کی اجازت دی جائے، قبائلی عمائدین

طورخم بارڈر پر افغانستان سے چھوٹے جانوروں کی درآمد کی اجازت دی جائے، قبائلی عمائدین

محراب شاہ آفریدی –  ایڈیٹر ٹی این این : بارڈر پر تجارت کو سیاست سے الگ رکھیں، قبائلی عوام کی خوشحالی کا دارومدار بارڈر کے راستے تجارت پر ہے، صرف طورخم بارڈر پر مشکلات سمجھ سے بالاتر ہیں، دنبوں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھائی جائے۔  ان خیالات کا اظہار تحصیل چیئرمین شاہ خالد، قبائلی سردار ملک ماصل خان،جماعت اسلامی کے مراد حسین آفریدی، پی ٹی ائی کے ضرب اللہ اور سماجی کارکن نجیب خاوریچن نے لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم سرحد کے راستے افغانستان سے قربانی کے لئے چھوٹے جانوروں،دنبوں اور بکروں کی درآمد کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 سالوں سے افغانستان سے طورخم کے راستے قربانی کے جانوروں کی درآمد بند ہے جس کی وجہ سے لنڈی کوتل اور دیگر اضلاع میں قربانی کے جانور بہت مہنگے ہو گئے ہیں اور غریب لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہیں۔

قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ وہ اس ضمن میں حکومت پاکستان اور بارڈر سیکیورٹی حکام اور کسٹم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دنبوں کی درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔ شرکاء نے کہا کہ بارڈر کے راستے اسمگلنگ کی اجازت تو ہے لیکن سنت ابراہیمی کے لئے دنبوں کی درآمد پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے ،حکومت اور کسٹم حکام مقامی لوگوں کی خوشحالی کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔ مشکلات پیدا کرنے سے قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی طرف سے کوئی مشکل نہیں اس لئے یہاں کی حکومت بھی قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی میں تعاؤن کریں۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

4 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago