Categories: Latest News

طورخم بارڈر، مال بردار گاڑیوں کوپاکستان اور افغانستان داخلے کی اجازت مل گئی

طورخم بارڈر، مال بردار گاڑیوں کوپاکستان اور افغانستان داخلے کی اجازت مل گئی

محراب شاہ آفریدی – ایڈیٹر ٹی این این: پاک افغان طورخم بارڈر پر ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکومنٹس (ٹی اے ڈی) معاہدے کے تحت مال بردار گاڑیوں کو  افغانستان داخل ہونے کی اجازت مل گئی ہے، اور طورخم کے راستے افغانستان داخل ہوگئے ہیں۔

کسٹم ذرائع کے مطابق پاک افعان طورخم بارڈر پر ٹی اے ڈی معاہدے کے تحت سامان لے جانے والی گاڑیوں، ڈرائیورز سمیت هيلپر کلینر بھی آزادانہ طور پر پاکستان سے افغانستان اور اسی طرح افغانستان سے پاکستان داخل ہوسکتی ہیں۔

طورخم کسٹم حکام کے مطابق ٹی اے ڈی معاہدہ کی رجسٹریشن یکم مئی 2024 سے شروع ہوچکی ہے۔ اب تک طورخم بارڈر پر 16، جبکہ غلام خان بارڈر پر 18 گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی ہے اور اسی طرح گزشتہ روز تین گاڑیاں طورخم سرحد کے راستے جبکہ ایک گاڑی غلام خان بارڈر کراس کرچکی ہیں۔

ٹی اے ڈی معاہدہ میں اب تک صرف ایکسپورٹ اور امپورٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ٹرانزٹ کو مئی 2025 میں شامل کیا جائے گا۔

اس معاہدے سے قبل افغانی گاڑیاں پشاور سے آگے نہیں جاسکتی تھی، لیکن اب پورے پاکستان میں افعانی گاڑی ٹیڈ معاہدے کے تحت چل سکتی ہیں۔

ٹی اے ڈی کی رجسٹریشن کیلئے گاڑی مالک، ڈرائیو اور کنڈیکٹر کے شناختی کارڈ ، موبائل نمبر لائسنس اور تصاویر جمع کرنا ضروری ہوتا ہے۔ جن افراد کے دستاویزات مکمل و درست ہوں اُن کو قلیل وقت میں معاہدے میں شامل کیا جاتا ہے۔ جس کی فیس 100 ڈالر ہے۔

یاد رہے کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

9 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

1 day ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

1 day ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago