Categories: Latest News

محکمہ ٹرانسپورٹ کا پشاور میٹرو کیلئے 1 ارب کے فوری فنڈز کا مطالبہ

 روزنامہ نواِئے وقت: خیبر پختونخواکے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی ) آپریشنز  کیلئے   ایک ارب روپے کے  فوری سبسڈی  فنڈز  جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے بی آر ٹی آپریشنز کے فنڈز  کیلئے محکمہ خزانہ کو  خط  لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوری ایک ارب روپے جاری کیے جائیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق سبسڈی فنڈز نومبر 2023 سے فروری 2024 تک جاری کیے جانے تھے،  فنڈز سے بی آر ٹی کے بلاتعطل آپریشنز ممکن ہوں گے۔لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وینڈرز کے بڑھتے بقایاجات کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر ادا کیے جائیں۔دوسری جانب نگران صوبائی وزیر خزانہ احمد رسول بنگش  نے میڈیا کو بتایا  کہ  بی آر ٹی کو 2 مرتبہ پہلے بھی فنڈز دیے ہیں مزید پیسے بھی دے دیں گے۔نگران صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بی آر ٹی عوامی مفاد کا منصوبہ ہے اسے رکنے نہیں دیں گے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

14 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago