Two flying coaches collide with wall in Peshawar, 6 killed and injured
پشاور میں بڈھ بیر زنگلی کے مقام پر دو فلائنگ کوچز دیوار سے ٹکرا گئیں
ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو 1122 پشاور کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ریسکیو1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر منظم اور پیشہ وارانہ طریقے سے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو نکال کر انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 06 افراد کو نکالا گیا جن میں 1 لڑکا موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔
تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تمام افراد کی شناخت درجہ ذیل ناموں سے ہوئی۔
جاں بحق ہونے والا احمد عمر 12 سال کا تھا جبکہ زخمیوں میں قدرت اللہ (عمر: 40 سال)، فرہاد (عمر: 35 سال)، محمد (عمر: ڈیڑھ سال)، مسماۃ ش (عمر: 30 سال)، مسماۃ ع (عمر: 28 سال) ہے۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…