Two people were killed in firing on a passenger bus going from Peshawar to Parachinar
ہنگو – ویب ڈیسک: پشاور سے پارا چنار جانے والی مسافر بس پر ہنگو میں شرپسند عناصر نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز; پولیس کے مطابق مسافر فلائنگ کوچ پشاور سے پارہ چنار جارہی تھی جس کو ہنگو میں تھانہ سٹی کی حدود میں جرنیلی روڈ پر شرپسندوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے ہیے ڈی ایچ کیو اسپتال ہنگو منتقل کیا گیا تاہم دو مسافر دوران علاج دم توڑ گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نثار احمد خان نے اسپتال میں جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے چار مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…