Categories: Latest News

پشاور میں بدامنی عروج پر، شہری شدید عدم تحفظ کا شکار

 

پشاور میں بدامنی عروج پر، شہری شدید عدم تحفظ کا شکار

پشاور میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے شہریوں کو شدید عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قتل، ڈکیتی، راہزنی، منشیات فروشی اور موبائل سنیچنگ کی وارداتیں روزمرہ معمول بن چکی ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف رسمی ناکوں اور نمائشی کارروائیوں تک محدود نظر آ رہے ہیں۔

تین روز قبل جمیل چوک میں دن دیہاڑے دشمنی کی بنیاد پر چھ افراد کو بیچ سڑک قتل کر دیا گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔ دلزاک روڈ پر ایک اور افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان ٹک ٹاکر لڑکی کو صرف اس لیے قتل کر دیا گیا کہ اس نے مبینہ طور پر دوستی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔

اسی طرح ایک خاتون پولیس کانسٹیبل کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس پر سوشل میڈیا اور نوجوان طبقے میں شدید ردعمل سامنے آیا۔

شہر میں موبائل اور نقدی چھیننے، گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری ہونے کی وارداتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس میں مقدمات درج کروانے کے باوجود بیشتر کیسز میں کوئی پیش رفت نہیں ہوتی۔

مزید برآں، نشہ آور اشیاء کی فروخت میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کے مطابق ہر قسم کا نشہ، بشمول آئس، گھر کی دہلیز پر آن لائن دستیاب ہے جبکہ نشے کے اڈے کھلے عام کام کر رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ان عناصر کے خلاف کسی قسم کی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

شہریوں اور سماجی تنظیموں نے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کے لیے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس دلایا جا سکے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago