Waste-to-fuel project approved in Peshawar
پشاور: محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کے 10ویں اجلاس میں پشاور میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ پی پی پی فریم ورک کے تحت شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد درآمدی کوئلے پر انحصار کم کرنا، زرمبادلہ بچانا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ منصوبے سے کاربن کریڈٹ اور صنعتی استعمال کے ذریعے معیشت کو اضافی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پشاور کے کچرے کو مفید ایندھن میں تبدیل کیا جائے گا، جو نہ صرف ماحول بلکہ معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ویسٹ ٹو فیول اور آر ڈی ایف منصوبہ شہر میں جدید اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بنیاد رکھے گا۔ اس سے لینڈ فل سائٹس پر کچرے کا دباؤ کم ہوگا، ماحولیاتی بہتری آئے گی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی ممکن ہو گی۔
حکام کے مطابق کچرے سے تیار کردہ آر ڈی ایف ایندھن سیمنٹ صنعت میں کوئلے کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت شمشتو لینڈ فل سائٹ پر میٹریل ریکوری اور پروسیسنگ سہولیات قائم کی جائیں گی۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نجی کمپنی کی پیش کردہ تجویز کو شفافیت اور مسابقت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا تاکہ بہترین آپشن کا انتخاب کیا جا سکے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…