Categories: Latest News

سرکاری ملازمین کی موجیں، تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلان

سرکاری ملازمین کی موجیں، تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلان

ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں،خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد کیا گیا تھا جنہیں بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے اوپر تک  کے ملازمین کی تنخواہ  میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کیلئے 25 فیصد اور گریڈ 17 سے اوپر کے لیے 20 فیصد جبکہ پنشن 15 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

مشیر خزانہ کے مطابق اب وفاق کی طرز پر خیبر پختونخوا کابینہ نے بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے،  پنشن میں بھی مزید 10 فیصد اضافہ کر لیا گیا، تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔

تنخواہوں میں اضافے سے صوبے کے خزانے پر 75 سے80 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔  

via: 24 News

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago