Categories: Latest News

کتے کو مارنے پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟ عدالت کا کتے کو مارنے والے 5 افراد کیخلاف مقدمے کا حکم

کراچی کی عدالت نے کتے کو جان سے مارنے پر پولیس اہلکار سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

جیو نیوز: کراچی کا مکین 60 سالہ ریاض حسین سرکاری پارک کے باہر چھوٹا سے ٹھیلہ لگا کر بچوں کا گزر بسر کرتا ہے ایک خاتون جو بیرون ملک جا رہی تھی اس نے ریاض حسین کو 2 سال قبل جوجی نامی ایک پالتو کتا بطور تحفہ دیا۔

ریاض حسین کا کہنا ہے کہ ان کی پڑوسیوں سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد 9 فروری 2023 کو چند افراد نے رات کے آخری پہر جوجی کا منہ بند کرکے اسے  اغوا کر لیا اور پھر اس کی لاش 12 فروری کو کچرا کنڈی سے ملی۔

ریاض حسین کا کہا تھا کہ اس نے جوجی کو اپنے بچوں کی طرح پالا تھا اس لیے اس نے انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکٹھایا ہے۔

ریاض حسین نے مقدمے کے اندراج کے  لیے فیروز آباد تھانے کی پولیس سے رجوع کیا    جس پر پولیس روایتی طور پر ٹال مٹول سے کام لیتی رہی اور اس کا مذاق اڑاتی رہی لیکن اس نے ہمت نہ ہاری۔

مقدمے کے انداراج کے لیے ریاض حسین نے سیشن جج شرقی کی عدالت سے رجوع کیا، عدالت نے ملزمان پولیس اہلکارعلی حسن سمیت 5 ملزمان مصطفیٰ، علی، وحید اور خالد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ریاض حسین کے وکیل علی رضا کا کہنا ہےکہ پاکستان میں عام طور پر جانوروں کے حقوق کے لیے کوئی خاص قانون موجود نہیں، اس جدید دور میں بھی پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے نام پر 2 صدیوں پرانا برطانوی دور کا 1890 کا پریوینشن آف کریولٹی ایکٹ نافذ ہے، اس قانون کے تحت کسی شخص یا جانور کو تکیلف دینا، اس کو قتل کرنا قانوناً جرم ہے اور یہ جرم ثابت ہونے پر اس شخص پر 2 ہزار روپے جرمانہ یا 6 ماہ تک کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago