Categories: Latest News

پشاور: 17سالہ نوجوان کو ”لاپتہ” کرنے پرسب انسپکٹر گرفتار، ایس ایچ او فرار

ویب ڈیسک – ستمبر 15, 2023 : انسداد دہشتگردی پشاورکی عدالت نے 17 سالہ لڑکے کوگرفتار کرنے اور مبینہ طو ر پر غائب کرنے کے مقدمے میں نامزد پولیس اہلکاروں کیخلاف جاری انکوائری میں ایک پولیس اہلکار کو ضامن پیش نہ کرنے پر جیل بھیج دیا ہے جبکہ دوسرا ساتھی عدالت سے فرار ہوگیا۔ انکوائری کی سماعت اے ٹی سی جج جہانزیب شینواری نے کی۔درخواست گزار خاتون مسماة (س) سکنہ پخہ غلام کی درخواست پر سماعت کی جس میں اس نے موقف اپنایا ہے کہ اس کے بیٹے عثمان کو 25فروری کو تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے ایک چھاپے کے دوران حراست میں لیا اورتاحال اس کا بیٹا لاپتہ ہے۔
اسے لے جانے کے پانچ روز گزرنے پر ایک پولیس اہلکار نے انہیں 2لاکھ روپے بند وبست کرنے کیلئے کالز بھی کیں۔ دوران سماعت انکوائری میں شامل سب انسپکٹر طارق احمد اور ایس ایچ او بلال حسین عدالت میں پیش ہوئے تاہم ضامنان پیش نہ کرنے پر عدالت نے دونوں کو جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے سب انسپکٹر طارق کو حراست میں لے لیا جبکہ ساتھی ایس ایچ او موقع سے فرار ہوگیا۔ عدالت نے بلال حسین کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جبکہ انکوائری میں شامل ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی اور ایس ایچ او شاہ پور عبد العلی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
عدالت نے ایس ایچ او سی ٹی ڈی پشاور دائود کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا اور قرار دیا ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے فیصلے کی کاپیاں پولیس کے اعلی حکام کوبھی ارسال کردی۔ انکوائری میں شامل پانچ اہلکاروں پر17 سالہ لڑکے کو پخہ غلام میں گھر سے لے جانے کا الزام ہے۔ مغوی کی والدہ نے انکوائری کیلئے اے ٹی سی عدالت کو درخواست دی تھی ۔کیس کی مزید سماعت 20ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

5 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

23 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago