PEN Khyber Pakhtunkhwa opposes extension of winter vacations
پشاور( دسمبر2025ء) خیبرپختونخوا میں سیکرٹری تعلیم نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے ،جس کے تحت سمر زون اور ونٹر زون کے لیے الگ الگ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کے سمر زون میں واقع تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یکم جنوری سے 15 جنوری تک موسمِ سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
جبکہ ونٹر زون کے تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے، جس کا مقصد شدید سردی کے باعث طلبہ کو ممکنہ مشکلات سے محفوظ رکھنا ہے۔دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق وہاں سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹیوں کا ا?غاز 23 دسمبر 2025ء سے ہوگا جو 11 جنوری 2026ء تک جاری رہیں گی، جبکہ تعلیمی ادارے 12 جنوری سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
بلوچستان کی وزارتِ تعلیم کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔ یہ شیڈول صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔اسی طرح سندھ حکومت نے بھی موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے، جبکہ یکم جنوری سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گی۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔موسمِ سرما کی تعطیلات کے اعلان پر طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ والدین اور اساتذہ نے بھی اس فیصلے کو موسم کی شدت کے پیشِ نظر بروقت اور مناسب قرار دیا ہی
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…