Lahore is the third most polluted city in the world, while Peshawar is the most polluted city in the country.
ویب ڈیسک: فضائی آلودگی کے باعث ایک بار پھر لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ پشاور کو ملک کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی شدید آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ پشاور میں ایئر کوالٹی انڈیکس پانچ سو ستتر ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شہر بھر میں دھند نما آلودگی چھائی ہوئی ہے اور شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس تین سو چوالیس جبکہ گجرات کا دو سو انچاس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور دو سو پچیس ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق رحیم یار خان اور سیالکوٹ پانچ سو ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پنجاب کے آلودہ ترین شہر قرار دیے گئے ہیں، جبکہ خانیوال کا ایئر انڈیکس تین سو اکہتر اور نارووال کا تین سو ترپن ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…