ویب ڈیسک : دسمبر 31, 2022 مختلف وجوہات کے باعث پشاور سے درجن بھر سے زائد مختلف نسل کے مقامی پرندے روٹھ گئے ہیں اس کے مقابلے میں گوشت خور پرندوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور اب فضائوں پر چیل اور کوے منڈلا رہے ہیں جس کی وجہ سے شہری اور نواحی علاقوں میں گھروں اور درختوں پر مختصر تعداد میں موجود پرندے بھی دیگر علاقوں میں کوچ کرگئے ہیں
کچھ عرصہ قبل تک پشاور شہر میں چڑیا، فاختہ ، بلبل، کوئل ، پدی، جنگلی کبوتر، ابابیل، طوطا، مینا، الو اور شکر خورہ عام تھے درختوں اور باغات میں ان پرندوں کے گھونسلے تھے ان میں سے بعض پرندے بزرگ یا خوش قسمتی کی علامت کے طور پر گھروں میں بھی عام تھے تاہم شہر میں چند سالوں کے دوران تقریبا تمام درخت ختم ہوگئے ہیں اور باغات میں رہائشی کالونیاں کھڑی کردی گئی ہیں چھوٹے درختوں پر موجود گھونسلے ختم ہوگئے ہیں یا پھر جو درخت حالیہ سالوں میں لگائے گئے ہیں یہ درخت مقامی پرندوں کیلئے مانوس نہیں ہیں
اس کے علاوہ مقامی پرندوں کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ بڑے پرندوں سے پیدا ہوا ہے شہر میں کٹائی سے رہ گئے قدیمی درختوں پر چیل اور کوئوں کا قبضہ ہے اور اس پر گھونسلے بنائے ہوئے ہیں قصاب خانوں، ہوٹلز اور شادی ہالز پر گوشت اور ہڈیوں کی بھرمار ہے جس سے مذکورہ قسم کے پرندے بڑھ رہے ہیں یہ پرندے چھوٹے پرندوں کے گھونسلوں پر بھی حملہ آور ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد پرندے بالکل ختم ہوگئے ہیں طوطا اور مینا گھروں میں پنجروں میں بند ہیں جبکہ ابابیل بھی بعض علاقوں میں صرف مساجد اور قدیمی آبادیوں میں خال خال نظر آ رہے ہیں۔چڑیا کا مکمل خاتمہ ہورہا ہے اور کبوتر بھی اب جنگلی نہیں رہے ہیں شہر میں ہزاروں کی تعداد میں کبوتر لوگوں نے پال رکھے ہیں لیکن اس سے ماحول اور فضا کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے
وائلڈ لائف کے ماہرین کے مطابق پرندوں کے نایاب ہونے کی وجہ سے ماحول میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں فصلوں میں موذی حشرات پرندوں کے غائب ہونے کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں قدرتی طریقہ رک جانے کی وجہ سے لوگ فصلوں پر کیڑے مار کیمیکل کا استعمال کر رہے ہیں جس سے پیداوار بھی صحت مند نہیں رہی ہیں وائلڈ لائف کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ 6سالوں کے دوران کئی درجن پرندوں کی نسلیں خیبر پختونخوا میں ختم ہوگئی ہیں۔
via: Mashriq Tv
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…