Categories: Latest News

یاسرحسین 100 بچوں کے قاتل جاویداقبال کےحیران کُن روپ میں


پاکستان کے سب سے بدنام سیریل کلرپربننے والی فلم ‘جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر’ کا پوسٹرجاری کردیا گیا، اداکاریاسرحسین کے میک اوررنے سوشل میڈیا صارفین کوحیرت زدہ کردیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے جاوید اقبال نے 1999 میں پولیس کے سامنے خود 100 بچوں کے قتل کا اعتراف کرکے پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا تھا۔ 

فلم کے لکھاری اور ہدایتکار ابوعلیحہ نے ٹوئٹر پر لکھا ‘ سیریل کلر جاوید اقبال کی پہلی جھلک حاضر ہے۔ یاسر حسین کتنا منجھا ہوا اداکار ہے۔ فلم دیکھ کر آپ کو ادراک ہوجائے گا’ ۔

سوشل میڈیا صارفین نے گیٹ اپ کی حد درجہ مہارت کو بےحد سراہتے ہوئے تعریفی تبصروں میں فلم جلد دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے ابوعلیحہ نے بتایا کہ جاوید اقبال کے کردار کیلئے 3 اداکارمیرے ذہن میں تھے اور جن میں یاسرحسین، مرزا گوہر رشید اورسلیم معراج شامل تھے، یاسر کا انتخاب ان کے گھرجاکر گیٹ اپ کرنےکے بعد ہوا اورہم نے فیصلہ کیا کہ اس کردارکیلئے وہی بہترین انتخاب ہیں۔


یاسرکی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ابوعلیحہ نے کہا کہ اسی دوران یاسر کو کرونا ہوا اور انہوں نے اٹھتے بیٹھتے خود کو اس کردار میں ڈھال لیا ، جاوید اقبال کا کردار انتہائی منفی ہے جبکہ یاسرحقیقی زندگی میں بہت ہی مثبت آدمی ہے اور میں اس فلم کو خاص بنانے کیلئے یاسر کاشکرگزارہوں۔

ابو علیحہ کے مطابق‘ ہم اس کہانی کو بہت نازک اندازمیں پیش کر رہے ہیں اور اسکرین پر جاوید کے خوفناک جرائم ایسے انداز میں نہیں دکھانا چاہتے جیسا کہ عام لوگ ان کے بارے میں جانتے ہیں۔ یہ فلم سنسنی کے لیے نہیں ہے’ ۔ یہ فلم ابوعلیحہ کی اپنی کتاب ‘ کُکڑی ‘ پرمبنی ہے جس کے دوسرے حصے کی اشاعت ابھی باقی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فلم کی پروڈکشن نیٹ فلکس، زی 5 اور امیزون جیسے انٹرنیشنل اسٹریمنگ پلیٹ فارمزکی جانب سے مقررکردہ تقاضوں پرپورا اترتی ہے اس لیے ان اسٹریمنگ سائٹس کو یہ فلم ریلیز کرنے کیلئے پیشکش کی جائے گی۔ کاسٹ میں یاسر اورعائشہ کے علاوہ پارس مسرور، رابعہ کلثوم اور تھیٹروٹی وی کے دیگر اداکارشامل ہیں۔

امکان ہے کہ فلم کی شوٹنگ نومبر2021 سے پہلے مکمل کرلی جائے گی جبکہ ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان سینما گھر دوبارہ کھلنے پر کیا جائے گا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے جاوید اقبال نے 30 دسمبر 1999 کو ایک اردو روزنامہ کے دفتر میں جا کر100 لڑکوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے ہتھیار ڈال تھے۔ اس نے اپنے گھناونے جرائم کی تفصیلات حکام کو ثبوتوں سمیت پیش کیں جن میں متاثرین کی تصاویر بھی شامل تھیں۔ تلاشی لینے پراس کے گھر سے بچوں کے کپڑے اور جوتے برآمد ہوئے جبکہ معصوم بچوں کی لاش کو وہ تیزاب کےڈرم میں ٹھکانے لگاتا تھا۔

جاوید اقبال گرفتاری کے 2 سال بعد اکتوبر2001 میں جیل میں ساتھی سمیت مردہ پایا گیا تھا۔

اس سے قبل 16 مارچ 2000 کو عدالت نے جاوید اقبال کو 100 بار سزائے موت کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ سنایاتھا کہ مجرم اور اس کے ساتھی کو بچوں کے ورثا کے سامنے اسی زنجیر سے پھانسی دی جائے جس سے وہ بچوں کا گلا گھونٹتا تھا اور پھر لاشوں کے ٹکڑے تیزاب کے ڈرم میں ڈالے جائیں لیکن مجرم کی موت کے باعث سزا پرعملدرآمد نہ ہوسکا۔

ابوعلیحہ اس سے قبل ونس اپان آ ٹائم ان کراچی، لاک ڈاؤن، شینوگئی اور ادھم پٹخ جیسی فلمیں بناچکے ہیں جو کرونا کے باعث بند سینما گھرکھلنے کے بعد ریلیزکی جائیں گی۔

شینوگئی لاہورموٹروے پرخاتون سے زیادتی کے واقعہ کے بعد عوامی ردعمل سے متاثرہوکربنائی گئی ہے۔

via: Samma News

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

21 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago