Categories: Latest News

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل رک گیا

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل رک گیا

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل رک گیا۔

مریم نواز جنگ نیوز: ملک بھر میں نادرا کا بائیو میٹرک سسٹم ڈاؤن ہو گیا ہے، نادرا کا بائیو میٹرک سسٹم ڈاؤن ہونے سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور میں نادرا لنک ڈاؤن ہونے سے انجینئرنگ کونسل الیکشن تعطل کا شکار ہے۔

اس حوالے سے انجینئر امیر ضمیر نے کہا ہے کہ انجینئرنگ کونسل الیکشن میں پولنگ 11 بجے کے بعد سے تعطل کا شکار ہے، نادرا کا لنک ڈاؤن ہے، ووٹ کاسٹ نہیں ہو پا رہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ نادرا سسٹم پر سوالیہ نشان ہے، انجینئر پریشان ہیں، ووٹ کاسٹ نہیں ہو پا رہے۔

دی انجینئرز پینل کے امیدوار برائے چیئرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کا عمل رک گیا۔

جاوید سلیم قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 2 گھنٹوں سے پولنگ کا عمل تعطل کا شکار ہے، 3 صوبوں میں 90 منٹ پولنگ بند ہونے کے بعد شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاحال پولنگ بند ہے، نادرا لنک ڈاؤن ہونے سے 148 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ تعطل کا شکار ہے، پی ای سی انتخابات اگر نادرا نہیں کرا سکتا تو ملک بھر میں عام انتخابات کیسے کرا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت نادرا کا لنک بیٹھا ہوا ہے، بائیو میٹرک کے بغیر انتخابات منظور نہیں، الیکشن فری فیئر اور شفاف ہونے چاہئیں، بائیو میٹرک کے ذریعے انتخابات قبول ہوں گے، سلیکشن قبول نہیں۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

3 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago